ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کا مکین منی پال اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان : اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل

مرڈیشور کا مکین منی پال اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان : اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل

Thu, 16 Nov 2017 17:45:50    S.O. News Service

بھٹکل :20/ نومبر (ایس اؤنیوز)نیشنل کالونی مرڈیشور کے مکین محمد ایوب ابن عبداللہ باوا میر صاحب منی پال کے کستوربا اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا  ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آخری امید کے طورپر محمد ایوب کا آپریشن کریں گے تو اللہ سے امید ہے کہ اس کی جان بچ جائے، مگر  متعلقہ آپریشن کے لئے 3لاکھ روپئے تک خرچ آئے گا۔

غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے ایوب کے والد کا 20سال پہلے انتقال ہوچکاہے۔ایوب مچھلی لاری ڈرائیور کے طورپر کام کرتاتھا۔ اچانک دوستوں کے درمیان ہوئی مارپیٹ میں ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہوکر منی پال کے کستوربا اسپتال کے آئی سی یو میں بے ہوشی کے عالم میں ونٹی لیٹر کے سہارے سانس لے رہاہے۔ جماعت المسلمین مرڈیشورنے تصدیق کی ہے کہ  ایوب مدد کا مستحق ہے ۔ ان کے خاندان والوں نے اہل خیر حضرات سے معاشی تعاون کی اپیل کی ہے۔ درد مند اہل ِ خیرحضرات ساحل لائن کے توسط سے مریض کی مدد کرسکتےہیں ۔اس سلسلے میں ساحل آن لائن کے مینجر مبشر حسین ہلارے 9972818849سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: